ویکی ماخذ urwikisource https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84 MediaWiki 1.47.0-wmf.24 first-letter میڈیا خاص تبادلۂ خیال صارف تبادلۂ خیال صارف ویکی ماخذ تبادلۂ خیال ویکی ماخذ فائل تبادلۂ خیال فائل میڈیاویکی تبادلۂ خیال میڈیاویکی سانچہ تبادلۂ خیال سانچہ معاونت تبادلۂ خیال معاونت زمرہ تبادلۂ خیال زمرہ مصنف تبادلۂ خیال مصنف صفحہ تبادلۂ خیال صفحہ اشاریہ تبادلۂ خیال اشاریہ TimedText TimedText talk ماڈیول تبادلۂ خیال ماڈیول Event Event talk صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/78 250 12599 36004 35993 2026-10-27T07:48:08Z Tamanpreet Kaur 81 /* تصدیق شدہ */ 36004 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Tamanpreet Kaur" />{{center|٧٢}}</noinclude>یہ کہ کر رام چنْدر نے راجہ کے قدموں پر سر جھکایا ماتا کیکئی کو پرنام کیا اَور کمرْے سے باہر نِکلے ۔ راجہ دسْرتھ کے مُنہ سے رنج یا غم کا ایک لفظ بھی نہ نِکلا - زبان اُن کے قابو میں نہ تھی ۔ ایسا معلوم ہو رہا تھا گویا رگوں سے جان نِکلی جا رہی ہَے ۔ جی میں آتا تھا رام کے پَیر پکڑ کر روک لُوں ۔ اپْنے اُوپر غُصّہ آ رہا تھا ۔ کیکئی کے اُوپر غُصّہ آ رہا تھا۔ اِیشور سے پرارتھنا کہ رہے تھے کہ مُجھے مَوت آ جائے ، اِسی وقت اِس زِنْدگی کا خاتمہ ہو جائے۔ سِینہ پھٹا جاتا تھا ۔ آہ ! میرا پیارا بیٹا اِس طرح چلا جا رہا ہے اَور میں زبان سے تشفّی کا ایک کلمہ بھی نہیں نکال سکتا ۔ کون باپ اِتنا ہے رحْم ہوگا ۔ یِہ سوچتے سوچتے راجہ کو پِھر خش آ گیا۔<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> ezlo8pc3do87bbj38qgam4gls10m10d