ویکی ماخذ urwikisource https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84 MediaWiki 1.48.0-wmf.1 first-letter میڈیا خاص تبادلۂ خیال صارف تبادلۂ خیال صارف ویکی ماخذ تبادلۂ خیال ویکی ماخذ فائل تبادلۂ خیال فائل میڈیاویکی تبادلۂ خیال میڈیاویکی سانچہ تبادلۂ خیال سانچہ معاونت تبادلۂ خیال معاونت زمرہ تبادلۂ خیال زمرہ مصنف تبادلۂ خیال مصنف صفحہ تبادلۂ خیال صفحہ اشاریہ تبادلۂ خیال اشاریہ TimedText TimedText talk ماڈیول تبادلۂ خیال ماڈیول Event Event talk صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/65 250 12586 36006 30347 2026-10-28T22:33:50Z Charan Gill 46 /* تصدیق شدہ */ 36006 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Charan Gill" />{{center|٥٩}}</noinclude>خلاف ایک لفظ نہیں کہا ۔ میرے لِئے رام اور بھرت دونو برابر ہَیں ۔ مگر حق تو بڑے لڑکے ہی کا ہَے ۔ اگر مَیں بھرت کا تیلک کرنا بھی چاہوں تو کیا تم سمجھتی ہو بھرت اسے منظور کرینگے ہرگز نہیں ۔ بھرت کے لئے یہ غیر ممکن ہے کہ وُہ رام کا حق چھین کر خوش ہو ۔ رام آور بھرت ایک جان دو قالب ہیں ۔ تم نے اتنے دنوں کے بعد بردان بھی مانگے تو ایسے جو اِس گھر کو برباد کر دینگے ۔ شاید اِس راج کا خاتمہ ہی کر دیں ۔ افسوس ! '''کیکئی''' نے اُنگلی نچا کر کہا "اچھا ! تو کیا آپ نے سمجھا تھا کِہ مَیں آپ سے کھیلنے کے لئے گُڑْیاں مانگونْگی ! کیا کِسی مزدور کی لڑکی ہوں ۔ اب ان چِکنی چُپْڑی باتوں میں آپ مُجھے نہ پھنا سکینگے۔<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> 3b92wtge2g0qbw3l6okbq3cwctool65 صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/80 250 12601 36007 30407 2026-10-29T04:47:50Z Tamanpreet Kaur 81 /* تصدیق شدہ */ 36007 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Tamanpreet Kaur" />{{center|٧٤}}</noinclude>آنکھوں سے چِنْگاریاں نکْلنے لگیں ۔ بولے یہ نہیں ہو سکتا ۔ ہرْگِز نِہیں ہو سکتا ۔ بھرت کبھی لکشمن کے جیتے جی اجودھیا کے راجہ نہیں ہو سکتے ۔ آپ چھتّری ہَیں ۔ چھتّری کا دھرم ہَے اپنے حق کے لِئے جنگ کرنا۔ ساری اجودھیا سارا کوشل آپ کی طرف ہے۔ فوج آپ کا اِشارہ پاتے ہی آپ کی طرف آ جائیگی ۔ بھرت اکیلے کر ہی کیا سکتے ہَیں ۔ یہ سب رانی کیکئی کی سازش ہے'۔ {{gap}}رام چندر نے لکشمن کی طرف محبت آمیز نظروں سے دیکھ کر کہا، بھیّا کیسی باتیں کرتے ہو ۔ رگھو کل میں جنم لے کر باپ کا حُکم نہ مانُوں تو دُنیا کو کیا مُنہ دِکھاؤنگا۔ تقدیر میں جو لکھا ہے وُہ پُورا ہو کر رہیگا۔ اُسے کون ٹال سکتا ہَے'. لکشْمن بھائی صاحب ! تقْدِیر کی آڑ وُہ لوگ<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> 73153fm5fmmo75dcd35vxi01vlx856s