ویکی ماخذ urwikisource https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84 MediaWiki 1.48.0-wmf.3 first-letter میڈیا خاص تبادلۂ خیال صارف تبادلۂ خیال صارف ویکی ماخذ تبادلۂ خیال ویکی ماخذ فائل تبادلۂ خیال فائل میڈیاویکی تبادلۂ خیال میڈیاویکی سانچہ تبادلۂ خیال سانچہ معاونت تبادلۂ خیال معاونت زمرہ تبادلۂ خیال زمرہ مصنف تبادلۂ خیال مصنف صفحہ تبادلۂ خیال صفحہ اشاریہ تبادلۂ خیال اشاریہ TimedText TimedText talk ماڈیول تبادلۂ خیال ماڈیول Event Event talk صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/89 250 12610 36025 30445 2026-11-05T02:19:14Z Taranpreet Goswami 90 36025 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="3" user="Taranpreet Goswami" />{{center|٨٣}}</noinclude>سے تمہیں جتنا اُنس ہے اُس کا تقاضا یہی ہے کہ تم اس کٹھن وقت میں ان کا ساتھ دو ۔ میں سدا تمہیں اشیر باد دیتی رہونگی. اسی اثنا میں سیتا جی کو بھی رام کے بن باس کی خبر ملی ۔ وہ اّچھے اّچھے زیوروں سے آراستہ ہو کر راج تیلک کے لئے تیّار تھیں ۔ یکایک یہ غمناک خبر مِلی، اَور مُعلوم ہوْا کہ رام تنها جانا چاہتے ہیں تو دوڑی ہوئی اگر اُن کے قدموں پر گِر پُڑیں اور بولیں ، سوامی آپ بن جاتے ہیں تو مَیں یہاں اکیلی کیسے رہونگی ۔ مجھے بھی ساتھ چلنے کی اجازت دیجئے ۔ آپ کے بغیر مجھے یہ محل پھاڑے کھائیگا ۔ پُھولوں کی پیج کانٹوں کی طرح گڑینگی ۔ آپ کے ساتھ جنگل بھی میرے لئے باغ ہے ۔ آپ کے بغیر باغ بھی جنگل ہے. {{nop}}<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> lvn0m4lk2lt8beio0ie10hoy1wu4fv6 صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/236 250 13138 36026 35868 2026-11-05T02:24:36Z Tamanpreet Kaur 81 36026 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="3" user="Tamanpreet Kaur" /></noinclude>لیکن معلوم ہوتا ہے تیرے سر پر موت کھیل رہی ہے ۔ آجا سامنے ۔ باغ کے مالیوں اور میرے کم سِن بھائی کو مار کر شاید تجھے گھمنڈ ہو گیا ہے ۔ آ تیرا گھمنڈ توڑ دُوں'. {{gap}}ہنومان طاقت میں میگھناد سے کم نہ تھے۔ مگر اُس وقت اُس سے لڑنا مصلحت کے خلاف سمجھا ۔ میگھناد معمولی آدمی نہ تھا ۔ برابر کا مقابلہ تھا ۔ سوچے کِہیں اس نے مُجھے مار ڈالا تو رامچندر کے پاس سیتا جی کی خبر بھی نہ لے جا سکونگا۔ میگھناد کے سامنے تال ٹھونک کر کھڑے تو ہوئے پر اُسے اپنے اوپر جان بوجھ کر غالب آ جانے دیا ۔ میگھناد نے سمجھا میں نے اسے دبا لِیا ۔ فوراً ہنومان کو رسّیوں سے جکڑ دیا اور مُوچھوں پر تاؤ دیتا ہوا راون کے سامنے آکر بولا ۔ 'مہاراج یہ لیجئے آپ کا قیدی حاضر ہے'۔ {{gap}}راون غصّے میں بھرا تو بیٹھا ہی تھا ۔ ہنومان کو دیکھتے ہی بیٹے کے خون کا بدلہ لینے کے لئے راون<noinclude></noinclude> eexnso6qouhjeh5cw2sxm3jukgjie2k