ویکی ماخذ
urwikisource
https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84
MediaWiki 1.48.0-wmf.3
first-letter
میڈیا
خاص
تبادلۂ خیال
صارف
تبادلۂ خیال صارف
ویکی ماخذ
تبادلۂ خیال ویکی ماخذ
فائل
تبادلۂ خیال فائل
میڈیاویکی
تبادلۂ خیال میڈیاویکی
سانچہ
تبادلۂ خیال سانچہ
معاونت
تبادلۂ خیال معاونت
زمرہ
تبادلۂ خیال زمرہ
مصنف
تبادلۂ خیال مصنف
صفحہ
تبادلۂ خیال صفحہ
اشاریہ
تبادلۂ خیال اشاریہ
TimedText
TimedText talk
ماڈیول
تبادلۂ خیال ماڈیول
Event
Event talk
صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/162
250
12765
36030
31096
2026-11-08T00:59:57Z
Kaur.gurmel
74
36030
proofread-page
text/x-wiki
<noinclude><pagequality level="3" user="Taranpreet Goswami" />{{c|١٥٦}}</noinclude>پر لکشمن کے نہ آنے سے اُس کی چال کارگر
ہوتی نظر نہ آتی تھی ۔ جب تک سیتا جی اکیلی
نہ ہونگی - راون اُنہیں ہر کیسے سکیگا ۔ یہ سوچ
کر اُس نے کئی بار زور سے چِلا کر کہا
'ہاے لکشمن ! ہاے سیتا'.
رام چندر کا کلیجہ دھڑک اُٹھا ۔ سمجھ گئے
کہ مجھے دھوکا ہُوا ۔ یہ نقلی ہرن ہے ۔ ضرور
کسی راکش نے یہ بھیس بنایا ہے ۔ وہ
اسی لئے لکشمن کا نام لے کر پُکار رہا ہے۔
کہ لکشمن بھی دَوڑ آئیں اور سیتا اکیلی رہ جائیں۔
یہ خیال آتے ہی اُنہوں نے ہرن کو زندہ
پکڑنے کا خیال چھوڑ دیا ۔ ایسا نشانہ مارا کہ
پہلے ہی وار میں ہرن گر پڑا ۔ مگر وہ ظالم
مرنے کے پہلے اپنا کام پورا کر چُکا تھا۔
رام چندر تو دوڑے ہوئے کٹی کی طرف آ
رہے تھے کہ کہیں لکشمن سیتا کو چھوڑ کر
چلے نہ آ رہے ہوں، اُدھر سیتا جی نے جو<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude>
dntwlnr1m3o25u0el8abexfg9twtzc9
صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/238
250
12848
36029
35529
2026-11-07T21:57:22Z
Tamanpreet Kaur
81
/* تصدیق شدہ */
36029
proofread-page
text/x-wiki
<noinclude><pagequality level="4" user="Tamanpreet Kaur" />{{c|۲۳۲}}</noinclude>کھر اور دوکھن کی مَوت کا حال بھی تُم نے سُنا
ہی ہوگا ۔ اُن سے تُم کسی طرح پیش نِہیں پا
سکتے'۔
{{gap}}یہ سُن کر کہ یہ رامچندر کا ایلچی ہے اَور
سیتاجی کا سراغ لگانے کے لئے آیا ہَے راون
کا خون کھولنے لگا ۔ اُس نے پھر تلوار اُٹھائی
مگر بھبهیشن نے پھر اُسے سمْجھایا ' مہاراج !
ایلچیوں کو مارنا سلطنت کے آئین کے خلاف
ہے ۔ آپ اِسے اور جو سزا چاہیں دیں مگر قتل
نہ کریں۔ اس میں آپ کی بڑی بدنامی ہوگی'۔
بھبھیشن بڑا خدا ترس، سچا ، با ایمان آدمی
تھا ۔ حق بات کہنے میں اُس کی زبان کبھی نہیں
رکتی تھی۔ وہ راون کو کئی بار سمجھا چکا تھا کہ سیتا
جی کو رامچندر کے پاس بھیج دیجئے ۔ مگر راون
اُس کی باتوں کی کب پرواہ کرتا تھا۔ اس وقت
بھی بھبھیشن کی بات اُسے بُری لگی۔ مگر سلطنت
کے آئین کو توڑنے کی اُسے جُرات نہ ہوئی۔<noinclude>[[Category:Urdu]]</noinclude>
77xpjgmst0bxp6kvzqcb6fl6kvgw0x8