ویکی ماخذ
urwikisource
https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84
MediaWiki 1.48.0-wmf.4
first-letter
میڈیا
خاص
تبادلۂ خیال
صارف
تبادلۂ خیال صارف
ویکی ماخذ
تبادلۂ خیال ویکی ماخذ
فائل
تبادلۂ خیال فائل
میڈیاویکی
تبادلۂ خیال میڈیاویکی
سانچہ
تبادلۂ خیال سانچہ
معاونت
تبادلۂ خیال معاونت
زمرہ
تبادلۂ خیال زمرہ
مصنف
تبادلۂ خیال مصنف
صفحہ
تبادلۂ خیال صفحہ
اشاریہ
تبادلۂ خیال اشاریہ
TimedText
TimedText talk
ماڈیول
تبادلۂ خیال ماڈیول
Event
Event talk
صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/91
250
12612
36040
30454
2026-11-12T04:09:22Z
Taranpreet Goswami
90
36040
proofread-page
text/x-wiki
<noinclude><pagequality level="3" user="Taranpreet Goswami" />{{center|٨٥}}</noinclude>پیدا ہو جاتی ہیں ۔ تُم اِن تکلیفوں کو کیسے
برداشت کر سکو گی'!
سِیتا آنکھوں میں آنسو بھر کر "بولیں ۔ سوامی !
جب آپ میرے ساتھ ہونگے تو مجھے کِسی
بات کا خوف نہ ہوگا ۔ وہ خوشی ساری
تکلیفوں کو مٹا دیگی ۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے
کِہ آپ جنگلوں میں طرح طرح کی سختیاں
جھیلیں اَور میں راج محل میں آرام سے
سوؤ- عورت کا فرض اپنے شوہر کا ساتھ
دینا ہے ۔ وُہ خوشی اور رنج ہر حالت
میں اس کی شریک حال رہتی ہے ۔ یہی
اس کا سب سے بڑا فرض ہے ۔ اگر
آپ سیر و تفریح کے لئے جاتے ہوتے
تْو مَیں آپ کے ساتھ جانے پر زیادہ
اصرار نہ کرتی ۔ مگر یہ جان کر کہ آپ کو
ہر طرح کی تکلیف ہوگی مَیں کسی طرح نہیں
رُک سکتی ۔ میں آپ کے راستہ سے کانٹے<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude>
gbwfe5cfvnv9o7mdo50dz09s6w1i5sq
صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/234
250
12835
36037
35876
2026-11-11T23:44:22Z
Charan Gill
46
/* تصدیق شدہ */
36037
proofread-page
text/x-wiki
<noinclude><pagequality level="4" user="Charan Gill" />{{c|۲۲۸}}</noinclude>زخمی ہو گئے ۔ کچھ بھاگ کھڑے ہوئے ۔ تب
اکشے کمار نے للکار کر کہا ۔ 'اگر جوانْمرد ہے تو
سامنے آجا ۔ یہ کیا گنْواروں کی طرح سوکھی ٹہنی
لے کر گُھما رہا ہے'.
{{gap}}ہنومان تال ٹھونک کر اکشے کمار پر جھپٹے
اور اس کی ٹانگ پکڑ کر اتنی زور سے پیٹکا کہ
وہ وہیں ٹھنْڈا ہو گیا۔ اور سب آدمی ہر ہو گئے.
{{gap}}راون کو جب اکشے کُمار کے مارے جانے کی
خبر مِلی ۔ تب اُس کے غصّے کی کوئی انتہا نہ رہی۔
ابھی تک اُس نے ہنومان کو کوئی معمولی سپاہی
سمجھ رکھا تھا ۔ اب اُسے معلوم ہُوا کہ یہ کوئی
نہایت دلیر آدمی ہے ۔ ضرور اسے رام چندر
نے یہاں سیتا کا سراغ لگانے کے لئے بھیجا
ہے ۔ اس آدمی کو ضرور سزا دینی چاہئے ۔ کڑک
کر بولا۔ 'اس دربار میں اتنے سورما ساونت
ہیں، کیا کِسی میں بھی اتنا حوصلہ نہِیں کہ اس
بدمعاش کو پکڑ کر میرے سامنے لائے ۔ لنکا<noinclude>[[Category:Urdu]]</noinclude>
l2ajeg4efvwiaid07nwkm0ti8ba4lpr
صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/239
250
12849
36039
35530
2026-11-12T00:10:09Z
Charan Gill
46
/* تصدیق شدہ */
36039
proofread-page
text/x-wiki
<noinclude><pagequality level="4" user="Charan Gill" /></noinclude>دل میں پیچ و تاب کھا کر تلوار میان میں رکھ
لی اور بولا تو بڑا خوش قسمت ہے کِہ اس
وقت میرے ہاتھ سے بچ گیا ۔ تو اگر سگریو کا
ایلچی نہ ہوتا 'تُو اسی وقت تیرے ٹکڑے ٹکڑے
کر ڈالتا ۔ تجھ جیسے گُستاخ آدمی کی یہی سزا
ہے ۔ مگر مَیں تجھے بالکل بے داغ نہ چھوڑونگا۔
ایسی سزا دونگا کہ تو بھی یاد کرے کہ کسی سے
پالا پڑا تھا'.
{{gap}}راون سوچنے لگا اسے ایسی کونْسی سزا
دی جائے کہ اس کی جان تو نہ نِکلے پر یہ
خوب ذلیل اور رسوا ہو ۔ اس کے ساتھ ہی
سانست بھی ایسی ہو کہ زندگی بھر نہ بھولے۔
پھر ادھر آنے کا حوصلہ ہی نہ ہو ۔ سوچتے سوچتے
اُسے ایک انوکھی دل لگی سوُجھی۔ وہ مارے خُوشی
کے اُچھل پڑا ۔ اسے بندر بنا کر اس کی دُم
میں آگ لگا دی جائے ۔ اور اِس کا ناچ
دیکھا جائے ۔ عجیب و غریب تماشہ ہوگا۔ راکشوں<noinclude>[[Category:Urdu]]</noinclude>
ni6tdqisf1v4432vjdavh7qlczoefi8
صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/236
250
13138
36038
36026
2026-11-11T23:57:13Z
Charan Gill
46
/* تصدیق شدہ */
36038
proofread-page
text/x-wiki
<noinclude><pagequality level="4" user="Charan Gill" /></noinclude>لیکن معلوم ہوتا ہے تیرے سر پر موت کھیل رہی
ہے ۔ آجا سامنے ۔ باغ کے مالیوں اور میرے
کم سِن بھائی کو مار کر شاید تجھے گھمنڈ ہو گیا
ہے ۔ آ تیرا گھمنڈ توڑ دُوں'.
{{gap}}ہنومان طاقت میں میگھناد سے کم نہ تھے۔ مگر اُس وقت اُس سے لڑنا مصلحت کے خلاف
سمجھا ۔ میگھناد معمولی آدمی نہ تھا ۔ برابر کا مقابلہ
تھا ۔ سوچے کِہیں اس نے مُجھے مار ڈالا تو رامچندر
کے پاس سیتا جی کی خبر بھی نہ لے جا سکونگا۔
میگھناد کے سامنے تال ٹھونک کر کھڑے تو ہوئے
پر اُسے اپنے اوپر جان بوجھ کر غالب آ جانے
دیا ۔ میگھناد نے سمجھا میں نے اسے دبا لِیا ۔
فوراً ہنومان کو رسّیوں سے جکڑ دِیا اور مُوچھوں
پر تاؤ دیتا ہوا راون کے سامنے آکر بولا ۔
'مہاراج یہ لیجئے آپ کا قیدی حاضر ہے'۔
{{gap}}راون غصّے میں بھرا تو بیٹھا ہی تھا ۔ ہنومان
کو دیکھتے ہی بیٹے کے خون کا بدلہ لینے کے لئے<noinclude></noinclude>
qy635o6nse0n7gfggrbqq3vvw79ea9o