ویکی لغت
urwiktionary
https://ur.wiktionary.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84
MediaWiki 1.47.0-wmf.1
case-sensitive
میڈیا
خاص
تبادلۂ خیال
صارف
تبادلۂ خیال صارف
ویکی لغت
تبادلۂ خیال ویکی لغت
فائل
تبادلۂ خیال فائل
میڈیاویکی
تبادلۂ خیال میڈیاویکی
سانچہ
تبادلۂ خیال سانچہ
معاونت
تبادلۂ خیال معاونت
زمرہ
تبادلۂ خیال زمرہ
ضمیمہ
تبادلۂ خیال ضمیمہ
کلید
تبادلۂ خیال کلید
اشاریہ
تبادلۂ خیال اشاریہ
قوافی
تبادلۂ خیال قوافی
ماورائے ویکی
تبادلۂ خیال ماورائے ویکی
مترادفات
تبادلۂ خیال مترادفات
حوالہ جات
تبادلۂ خیال حوالہ جات
فرہنگ اشارات
تبادلۂ خیال فرہنگ اشارات
تعمیرنو
تبادلۂ خیال تعمیرنو
TimedText
TimedText talk
ماڈیول
تبادلۂ خیال ماڈیول
Event
Event talk
سانچہ:آج کا ترجمہ/2026-05-07
10
44841
112896
2026-05-08T18:17:12Z
PoetAsad
5929
یہ نظم نوجوانانِ ملت کے نام ایک ولولہ انگیز پیغام ہے، جس کا مقصد انہیں خودی کی پہچان، غیرتِ ایمانی اور راہِ حق پر استقامت کی دعوت دینا ہے۔
112896
wikitext
text/x-wiki
'''نظم: خطاب بہ نوجوانانِ ملت'''
اے پُر شکوہ ! تُو اپنی ہمت بڑھا
کسی غیر کے آگے سر نَے جُھکا
سُنی اَن سُنی کر کے دُنیا کی چل
تُو ہر حال میں ذکرِ حق ہی سُنا
وہی لوگ نغمے ترے گائیں گے
تھا پاگل جنہوں نے تجھے کل کہا
وفا کی طلب میں تُو کیوں کھو گیا
وہ تیری خودی ہی ہے تیری وفا
نہ اس راہ چل تُو نہ اس راہ چل
وہی راہ چُن جو ہے راہِ خُدا
اٹھے کانپ سارا کا سارا نگر
زباں میں تو رکھ ایسی گرجے صدا
اِدھر دیکھ نَے تو اُدھر دیکھ تو
فقط اپنی منزل کا رستہ سجھا
وہ خنجر بھی تُو ہے وہ شمشیر بھی
وہ دشمن ترے سامنے خاک سا
نہ منزل کی چاہت میں تُو بھاگ اب
تری ٹھوکروں میں ہے منزل روا
خدا ایک ہے، دین بھی ایک ہے
لہو بہہ رہا، تو ہے کیوں گم سدا
'''شاعر کا حوالہ:'''
'''نام:''' محمد '''اسدؔ''' علی
'''والد کا نام:''' محمد اسلم
'''تاریخِ پیدائش:''' 13 جولائی 2007ء
'''سکونت:''' کوٹ مومن، ضلع سرگودھا
'''ادبی تعارف:'''
محمد اسدؔ علی اردو ادب کے ایک ایسے منفرد نوجوان شاعر ہیں جن کے کلام میں کلاسیکی رچاؤ کا گہرا اثر ملتا ہے۔ آپ کی شاعری محض الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ مشاہدہ اور جذب کا حاصل ہے۔
آپ کی غزلوں کا بنیادی وصف "ہجر و دید کی تڑپ" ہے، جہاں محرومی اور تمنّائے وصال کے مضامین قاری کے دل پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔ آپ کی نظموں میں جہاں ملی بیداری اور پیغامِ عمل ملتا ہے، وہیں آپ کا مجموعی کلام ایک ایسے منفرد اسلوب کا حامل ہے جسے "مجازی پردے میں حقیقت کا تصور" کہا جا سکتا ہے۔ بظاہر کلام مجازی معلوم ہوتا ہے لیکن اس کی تہہ میں عشقِ الہیٰ اور فکرِ آخرت کی لہریں موجزن ہیں، جیسا کہ آپ کا اپنا شعر اس حقیقت کی ترجمانی کرتا ہے:
'''میری سخن میں اک رازِ نہاں رہتا ہے
میرے لفظوں میں بھی عشقِ خُدا رہتا ہے'''
'''اصنافِ سخن:'''
آپ کا شعری سرمایہ حمد، نعت، نظم اور غزل پر محیط ہے، جو فکری و فنی اعتبار سے پختہ اور اصلاحِ قلب و نظر کا ذریعہ ہے۔
'''کلیاتِ اسدؔ (ڈیجیٹل مجموعہ):'''
آپ کی تمام تخلیقات آپ کے آفیشل بلاگ پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں:
kulliyat-e-asad.blogspot.com
bw6jjt31dj486w6dlma8jkwk4cny9py