ویکی ماخذ urwikisource https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84 MediaWiki 1.47.0-wmf.5 first-letter میڈیا خاص تبادلۂ خیال صارف تبادلۂ خیال صارف ویکی ماخذ تبادلۂ خیال ویکی ماخذ فائل تبادلۂ خیال فائل میڈیاویکی تبادلۂ خیال میڈیاویکی سانچہ تبادلۂ خیال سانچہ معاونت تبادلۂ خیال معاونت زمرہ تبادلۂ خیال زمرہ مصنف تبادلۂ خیال مصنف صفحہ تبادلۂ خیال صفحہ اشاریہ تبادلۂ خیال اشاریہ TimedText TimedText talk ماڈیول تبادلۂ خیال ماڈیول Event Event talk صفحہ:Asbab-e-Baghawat-e-Hind.pdf/22 250 12075 34762 34755 2026-06-03T05:10:12Z BalramBodhi 60 34762 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="1" user="Nooruddin2020" />Asbab-e-Baghawat-e-Hind <br> رسالہ اسباب بغاوت ہند <br> از سر سید احمد خان <br> صفحہ نمبر 20</noinclude>میں چرچا کیا کہ کالا پادری آیا عوام الناس یوں خیال کرتے تھے۔ کہ یہ عیسائی مکتب ہیں اور کرشٹان بنانے کو بٹھاتے ہیں اور فہمیدہ آدمی اگرچہ یہ نہیں سمجھتے تھے مگر یوں جانتے تھے کہ ان مکاتیب میت صرف اردو کی تعلیم ہوتی ہے ہمارے لڑکے اِس میں پڑھ کر اپنے مزھب کے احکام اور مسائل اور اعتقادات اور رسمیات سے بالکل ناواقت ہو جاوینگے اور عیسائی بنجاوینگے اور یوں سمجھتے تھے کہ گورنمنٹ کا بھی ارادہ ہے کہ ہندوستان کے مذہبی علوم کو معدوم کر دے تا کہ آیندہ کو عیسائی مذہب پھیلجاوے اکثر اضلاع شرقی بندشان میں اِن مکتبوں کا جاری ہونا اور لڑکوں کا داخل ہونا صاف تحکماً ہوا اور کہدیا کہ گورنمنٹ کا حکم ہے کہ لڑکوں کو داخل کیا جاوے. '''لڑکیوں کے اسکول کا ازرہے''' لڑکیوں کی تعلیم کا بہت چرچا ہندوستان میں تھا اور سب یقین جانتے تھے کہ سرکار کا مطلب یہ ہے کہ لڑکیاں اسکولوں میں آویں اور تعلیم پاویں اور بے پردہ ہو جاویں کہ یہ بات حد سے زیادہ ہندستانیوں کو ناگوار تھی۔ بعض بعض اضلاع میں اس کا نمونہ قائم ہو گیا تھا۔ پرگنہ وزیٹر اور ڈپٹی انسپیکٹر یہ سمجھتے تھے کہ اگر ہم سعی کرکر لڑکیوں کے مکتب قایم کردینگے تو ہماری بری نیکنامی گورنمنٹ میں ہوگی اس سبب سے وہ ہر طرح پر بطریق جائز و ناجائز لوگوں کو واسطے قائم کرنے لڑرکیوں کے مکتبوں کے فہمایش کرتے تھے اور اس سبب سے زیادہ لوگوں کے دلوں کو ناراضی اور اپنے غلط خیالات کا اُن کو یقین ہوتا جاتا تھا. '''بڑے کالجوں میں طریقہ تعلیم کا تبدیل''' بڑے بڑے کالج جو شہروں میں مقرر تھے اول اول گو اُن سے بھی کچھ کچھ وحشت لوگوں کو ہوئی تھی اُس زمانہ میں شاہ عبدل جو تمام ہندوستان میں نامی مولوی تھے زندہ تھے مسلمانوں نے اُن سے فتوے پوچھا اُنہوں نے صاف جواب دیا کہ کالج انگریزی<noinclude>[[Category:Urdu]] [[Category:Syed Ahmad Khan]] [[Category:Asbab-e-Baghawat-e-Hind]] [[زمرہ:اردو]] [[زمرہ:سید احمد خان]] [[زمرہ:اسباب بغاوت ہند]]</noinclude> qwxnqlt77gcufus70qqersixq26yt9t