ویکی ماخذ
urwikisource
https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84
MediaWiki 1.47.0-wmf.11
first-letter
میڈیا
خاص
تبادلۂ خیال
صارف
تبادلۂ خیال صارف
ویکی ماخذ
تبادلۂ خیال ویکی ماخذ
فائل
تبادلۂ خیال فائل
میڈیاویکی
تبادلۂ خیال میڈیاویکی
سانچہ
تبادلۂ خیال سانچہ
معاونت
تبادلۂ خیال معاونت
زمرہ
تبادلۂ خیال زمرہ
مصنف
تبادلۂ خیال مصنف
صفحہ
تبادلۂ خیال صفحہ
اشاریہ
تبادلۂ خیال اشاریہ
TimedText
TimedText talk
ماڈیول
تبادلۂ خیال ماڈیول
Event
Event talk
صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/312
250
13733
35381
34982
2026-07-18T12:12:09Z
Kaur.gurmel
74
35381
proofread-page
text/x-wiki
<noinclude><pagequality level="3" user="Aleezarafiq69" /></noinclude>میں جھگڑے کی آواز سُن کر وہ رُک گئے اور
کان لگا کر سُننے لگے۔ معلوم ہوا کہ دھوبن آدھی
رات کو باہر سے لوٹی ہے اور اُس کا شوہر
اُس سے پوچھ رہا ہے کہ تو اتنی رات تک کہاں
رہی۔ عورت کہہ رہی تھی یہیں پڑوس میں تو
ایک کام سے گئی تھی۔ کیا قیدی بن کر
تیرے گھر میں رہوں؟ اس پر شوہر نے
کہا۔ "میرے پاس رہے گی تو تجھے قیدی بن کر
ہی رہنا پڑیگا، نہیں کوئی دوسرا گھر ڈھونڈ لے
میں راجہ نہیں ہوں کہ تو چاہے جو عیب کر
اُس پر پردہ پڑ جائے۔ یہاں تو ذرا بھی
ایسی ویسی بات ہوئی تو برادری سے نکال
دیا جائیگا۔ حقہ پانی بند ہو جائیگا۔ برادری کو
بھوج دینا پڑ جائیگا۔ اتنا کس کے گھر سے
لاؤنگا۔ تجھے اگر سیر سپاٹا کرنا ہے تو میرے
گھر سے چلی جا۔"
اتنا سُننا تھا کہ رامچندر کے ہوش اُڑ گئے<noinclude></noinclude>
nmhlyna0t2zsgdlhbdqx05ub3d6spko
صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/313
250
13734
35382
34983
2026-07-18T12:25:46Z
Kaur.gurmel
74
35382
proofread-page
text/x-wiki
<noinclude><pagequality level="3" user="Aleezarafiq69" /></noinclude>ایسا معلوم ہوا کہ زمین نیچے دھنسی جا رہی
ہے ۔ ایسے ایسے چھوٹے آدمی بھی میری بُرائی
کر رہے ہیں ! میں اپنی رعایا کی نظروں میں
اتنا گر گیا ہوں ! جب ایک دھوبی کے دل
میں ایسے خیالات پیدا ہو رہے ہیں تو بھلے
آدمی تو شاید میرا چھوا پانی بھی نہ پیئیں ۔ اُسی وقت
رامچندر گھر کی طرف چلے ۔ اور ساری رات
اسی بات پر غور کرتے رہے۔ کچھ عقل کام
نہ کرتی تھی کہ کیا کرنا چاہئے۔ اس کے سوا
کوئی تدبیر نہ تھی کہ سیتا جی کو اپنے پاس سے
الگ کر دیں۔ مگر اس پاکیزگی کی دیوی کے
ساتھ اتنی بے رحمی کرتے ہوئے انہیں روحانی
صدمہ ہو رہا تھا ۔
سویرے رامچندر نے تینوں بھائیوں کو
بلایا اور رات کے واقعہ کا ذکر کر کے اُن کی
صلاح پوچھی۔ لکشمن نے کہا، 'اُس کمینے دھوبی
کو پھانسی دے دینی چاہئے ۔ تاکہ پھر کسی کو<noinclude></noinclude>
c7vtqtrt0fs7zf5pjff5tc84mqe8n7r