ویکی ماخذ urwikisource https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84 MediaWiki 1.47.0-wmf.12 first-letter میڈیا خاص تبادلۂ خیال صارف تبادلۂ خیال صارف ویکی ماخذ تبادلۂ خیال ویکی ماخذ فائل تبادلۂ خیال فائل میڈیاویکی تبادلۂ خیال میڈیاویکی سانچہ تبادلۂ خیال سانچہ معاونت تبادلۂ خیال معاونت زمرہ تبادلۂ خیال زمرہ مصنف تبادلۂ خیال مصنف صفحہ تبادلۂ خیال صفحہ اشاریہ تبادلۂ خیال اشاریہ TimedText TimedText talk ماڈیول تبادلۂ خیال ماڈیول Event Event talk صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/306 250 13173 35496 35392 2026-07-29T08:41:19Z Tamanpreet Kaur 81 /* پروف خوانی شدہ */ 35496 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="3" user="Tamanpreet Kaur" />{{center|۳۰۰}}</noinclude>نے اُنہیں ہون کُنڈ کے سامنے بٹھایا۔ براہمنوں نے وید منتر پڑھنا شروع کر دیا ۔ ہون ہونے لگا ۔ اُدھر راج محل میں مبارکباد کے گیت گائے جانے لگے ۔ ہون ختم ہونے پر گرو وشمسٹ نے رامچندر کے ماتھے پر کیسر کا تیلک لگا دیا ۔ اسی وقت تو پوں نے سلامیاں دائیں، امرا منذریں پیش کرنے لگے ۔ کبیشروں نے کبت پڑھنا شروع کر دیا۔ رامچندرجی اور سیتا جی سنگھاسن پر رونق افروز ہو گئے ۔ بھھیشن مورچھل جھلنے لگا ۔ سگریو نے چو بداروں کا عصا سنبھال لیا ۔ اور ہنومان پنکھا جھلنے لگا ۔ وفادار ہنومان کی خوشی کی تھاہ نہ تھی۔ جس راجکمار کو بہت دن پہلے اُس نے رِشموک پہاڑ پر اِدھر اُدھر سینا کو تلاش کرتے پایا تھا" آج اُسی کو سیتاجی کے ساتھ سنگھاسن پر بیٹھے دیکھ رہا تھا ۔ اِنہیں اِس منزل مقصود تک پہنچانے میں اُس نے کتنا حِصّہ لیا تھا ۔ غرور آمیز مسترّت سے وہ پھولا نہ سماتا تھا۔{{nop}}<noinclude></noinclude> i9rzmvkqrs3htaka6otugyti0l8h3gv