ویکی ماخذ urwikisource https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84 MediaWiki 1.47.0-wmf.13 first-letter میڈیا خاص تبادلۂ خیال صارف تبادلۂ خیال صارف ویکی ماخذ تبادلۂ خیال ویکی ماخذ فائل تبادلۂ خیال فائل میڈیاویکی تبادلۂ خیال میڈیاویکی سانچہ تبادلۂ خیال سانچہ معاونت تبادلۂ خیال معاونت زمرہ تبادلۂ خیال زمرہ مصنف تبادلۂ خیال مصنف صفحہ تبادلۂ خیال صفحہ اشاریہ تبادلۂ خیال اشاریہ TimedText TimedText talk ماڈیول تبادلۂ خیال ماڈیول Event Event talk صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/264 250 13146 35510 32708 2026-07-31T09:31:23Z Tamanpreet Kaur 81 /* پروف خوانی شدہ */ 35510 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="3" user="Tamanpreet Kaur" /></noinclude>شرارت تھی. اُدھر قلعہ کا محاصرہ کر کے رامچندر نے سگریو سے کہا۔ 'ایک بار پھر راون کو سمجھانے کی کوشش کر لینی چاہئے ۔ اگر سمجھانے سے مان جائے تو خون خرابہ کیوں ہو ۔ صلاح ہوئی کہ انگد کو قاصد بنا کر بھیجا جائے ۔ انگد نے بڑی خوشی سے یہ بات منظور کر لی ۔ راون اپنے صلاح کاروں کے ساتھ دربار میں بیٹھا تھا کہ انگد جا دھمکے ۔ اور بلند آواز سے بولے ۔ 'اے راکشوں کے راجہ راون - میں راجہ رامچندر کا قاصد ہوں ۔ میرا نام انگد ہے ۔ راجہ بالی کا لڑکا ہوں ۔ مجھے راجہ رامچندر نے یہ کہنے کے لئے بھیجا ہے کہ یا تو آج ہی سیتا جی کو واپس کر دو یا قلعہ کے باہر میدان میں نِکل کر جنگ کرو. راون غرور سے اکڑ کر بولا - جا کر اپنے چھوکرے راجہ سے کہہ دے کہ راون اُن سے<noinclude></noinclude> pp5dr6jsn1d7sjfskw9ruyrgw1tmarz صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/263 250 13147 35509 32695 2026-07-31T09:22:17Z Tamanpreet Kaur 81 /* پروف خوانی شدہ */ 35509 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="3" user="Tamanpreet Kaur" /></noinclude>اِتفاق سے بھبھیشن کی بیوی سرما اُس وقت اشوک باٹکا میں موجود تھی ۔ سیتا جی کی گِریہ و زاری سُن کر وہ دوڑی ہوئی آئی اور پوچھنے لگی کیا ماجرا ہے؟ راون نے دیکھا اب پردہ فاش ہوا چاہتا ہے تو فوراً وہ بناوٹی سر اور تیر کمان لے کر وہاں سے چل دیا ۔ سِیتا جی نے رو رو کر سرما سے یہ سانحہ بیان کیا۔ سرما ہنس کر بولی ۔' بہن یہ سب راون کی دغا بازی ہے ۔ وہ سر بناؤٹی ہوگا ۔ تمہیں فریب دینے کے لئے راون نے یہ چال چلی ہے ۔ رام چندر تو قلعہ کا محاصرہ کئے ہوئے ہیں ۔ لنکا میں تہلکہ مچا ہوا ہے ۔ کوئی قلعہ کے باہر نہیں نکل سکتا ۔ یہاں کس میں اتنی طاقت - ہے جو رامچندر سے لڑ سکے ۔ اُن کے ایک معمولی قاصد نے تو لنکا والوں کے چھکّے چھڑا دئے۔ بھلا اَنہیں کون مار سکتا ہے ۔ سرما کی باتوں سے سیتا جی کو تسکِین ہوئی ۔ سمجھ گئیں یہ راون کی<noinclude></noinclude> frf0fazw4ayw8uaof4gqiwfs16shk3f