ویکی ماخذ urwikisource https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84 MediaWiki 1.47.0-wmf.19 first-letter میڈیا خاص تبادلۂ خیال صارف تبادلۂ خیال صارف ویکی ماخذ تبادلۂ خیال ویکی ماخذ فائل تبادلۂ خیال فائل میڈیاویکی تبادلۂ خیال میڈیاویکی سانچہ تبادلۂ خیال سانچہ معاونت تبادلۂ خیال معاونت زمرہ تبادلۂ خیال زمرہ مصنف تبادلۂ خیال مصنف صفحہ تبادلۂ خیال صفحہ اشاریہ تبادلۂ خیال اشاریہ TimedText TimedText talk ماڈیول تبادلۂ خیال ماڈیول Event Event talk صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/233 250 12833 35872 35350 2026-09-11T11:51:52Z Tamanpreet Kaur 81 /* پروف خوانی شدہ */ 35872 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="3" user="Tamanpreet Kaur" /></noinclude>گھُس آیا ہے اور باغ کا ستیا ناس کے ڈالتا ہے ۔ کئی مالیوں اور سپاہیوں کو مار بھگایا ہے۔ کسی طرح نہیں مانتا ہے راون نے غصہ سے دانت پیس کر کہا " تم لوگ اُسے پکڑ کر میرے سامنے لاؤ محافظ - 'حضور وہ اتنا طاقتور ہے کہ کوئی اُس کے پاس جا ہی نہیں سکتا': راون ۔ 'چُپ رہو ۔ نالائقو - باہر کا ایک آدمی ہمارے باغ میں گھس کہ یہ طوفان مچا رہا ہے اور تم لوگ اُسے گرفتار نہیں کر سکتے بڑے شرم کی بات ہے' : یہ کہ کر راون نے اپنے لڑکے اکشے کمارکو ہنومان کو گرفتار کر لانے کے لئے بھیجا ۔ اکشے کمار کئی سو بہادروں کی فوج لے کر ہنومان سے لڑنے چلا ۔ ہنومان نے انہیں آتے دیکھ ایک موٹا سا درخت اُٹھا لیا اور اُن آدمیوں پر ٹوٹ پڑے ۔ پہلے ہی حملے میں کئی آدمی:<noinclude>[[Category:Urdu]]</noinclude> bv2axk1ifbn7ijdq1x1gyfdgflqcy6a