ویکی ماخذ urwikisource https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84 MediaWiki 1.47.0-wmf.19 first-letter میڈیا خاص تبادلۂ خیال صارف تبادلۂ خیال صارف ویکی ماخذ تبادلۂ خیال ویکی ماخذ فائل تبادلۂ خیال فائل میڈیاویکی تبادلۂ خیال میڈیاویکی سانچہ تبادلۂ خیال سانچہ معاونت تبادلۂ خیال معاونت زمرہ تبادلۂ خیال زمرہ مصنف تبادلۂ خیال مصنف صفحہ تبادلۂ خیال صفحہ اشاریہ تبادلۂ خیال اشاریہ TimedText TimedText talk ماڈیول تبادلۂ خیال ماڈیول Event Event talk صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/234 250 12835 35876 35874 2026-09-13T02:37:44Z Tamanpreet Kaur 81 /* پروف خوانی شدہ */ 35876 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="3" user="Tamanpreet Kaur" />{{c|۲۲۸}}</noinclude>زخمی ہو گئے ۔ کچھ بھاگ کھڑے ہوئے ۔ تب اکشے کمار نے للکار کر کہا ۔ 'اگر جوانْمرد ہے تو سامنے آجا ۔ یہ کیا گنْواروں کی طرح سوکھی ٹہنی لے کر گُھما رہا ہے'. ہنومان تال ٹھونک کر اکشے کمار پر جھپٹے اور اس کی ٹانگ پکڑ کر اتنی زور سے پیٹکا کہ وہ وہیں ٹھنْڈا ہو گیا ۔ اور سب آدمی ہر ہو گئے۔ راون کو جب اکشے کُمار کے مارے جانے کی خبر مِلی ۔ تب اُس کے غصّے کی کوئی انتہا نہ رہی۔ ابھی تک اُس نے ہنومان کو کوئی معمولی سپاہی سمجھ رکھا تھا ۔ اب اُسے معلوم ہوا کہ یہ کوئی نہایت دلیر آدمی ہے ۔ ضرور اسے رام چندر نے یہاں سیتا کا سراغ لگآنے کے لئے بھیجا ہے ۔ اس آدمی کو ضرور سزا دینی چاہئے ۔ کڑک کر بولا۔ 'اس دربار میں اتنے سورما ساونت ہیں، کیا کسی میں بھی اتنا حوصلہ نہیں کہ اس بدمعاش کو پکڑ کر میرے سامنے لائے ۔ لنکا<noinclude>[[Category:Urdu]]</noinclude> pwen4uqoa3o1rav29mkydoucuq2a9b0