ویکی ماخذ urwikisource https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84 MediaWiki 1.47.0-wmf.22 first-letter میڈیا خاص تبادلۂ خیال صارف تبادلۂ خیال صارف ویکی ماخذ تبادلۂ خیال ویکی ماخذ فائل تبادلۂ خیال فائل میڈیاویکی تبادلۂ خیال میڈیاویکی سانچہ تبادلۂ خیال سانچہ معاونت تبادلۂ خیال معاونت زمرہ تبادلۂ خیال زمرہ مصنف تبادلۂ خیال مصنف صفحہ تبادلۂ خیال صفحہ اشاریہ تبادلۂ خیال اشاریہ TimedText TimedText talk ماڈیول تبادلۂ خیال ماڈیول Event Event talk صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/43 250 12233 35945 35938 2026-10-05T04:58:13Z Kaur.gurmel 74 35945 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Kaur.gurmel" />{{center|٣٧}}</noinclude>ہَیں ۔ دھنش مَیں نے توڑا ہَے ۔ ِاِس کا خطاوار مَیں ہُوں ۔ اس کی جو سزا آپ مُناسب سمجھیں مُجھے دیں ۔ آپ اِس کا جو تاوان مانْگیں مَیں دینے کو تیار ہُوں . {{gap}}پرشرام نے نرْم ہو کر کہا-'تاوان مَیں تُم سے کیا لُونگا۔ مُجھے یِہی خَوف ہَے کِہ اِس دھنش کے ٹُوٹ جانے سے چھتّریوں کو پِھِر غرور ہوگا اور مُجھے پِھِر اُن کا غرور توڑْنا پڑیگا۔ یِہ شیو کا دھنش نہیں ٹُوٹا ہَے۔ براہمنوں کے تیج اَور طاقت کو صدمہ پہنْچا ہَے. {{gap}}رام چنْدر نے ہنْس کر کہا ۔ 'رشی راج ! چھتْری اَیسے اوچھے نہیں ہَیں کِہ اس ذرا سے دھنش کے ٹوٹ جانے سے اُنُْہیں غرور ہو جائے۔اگرآپ میری بہادری کا جوہر دیکھنا چاہتے ہَیں تو اِس سے بھی بڑا اِمتحان لے کر دیکھئے.{{nop}}<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> ct4sxqir25aq3rinah6l6azeo2oda28 صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/49 250 12239 35946 28431 2026-10-05T05:09:22Z Kaur.gurmel 74 35946 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="3" user="Taranpreet Goswami" />{{center|۴۳}} {{rule}}</noinclude>اچّھا ۔ سب لوگوں نے اِسے بڑی خُوشی سے منظور کر لِیا۔ تیلک کی ساعت مقّرر ہو گئی۔ شہر میں جیونْہی لوگوں کو معلُوم ہُوا کِہ رام چنْدر کا تیلک ہونے والا ہے، جشن منانے کی تیّاریاں ہونے لگیں۔ جش دِن تیلک ہونے والا تھا اُس کے ایک دن پہْلے سے شہر کی سجاوٹ ہونے لگی۔ گھروں کے دروازوں پر بنْدن واریں لٹْکائی جانے لگِیں، بازاوں میں جھنْڈِیاں لہرانے لگیں۔ سڑکوں پر چِھڑکاؤ ہونے لگا۔ باجے بجنے لگے. {{gap}}رانی کیکئی کی ایک لَونڈی منتھرا تھی۔ نهایت بدصُورت کبڈی عورت تھی۔ کیکئی کے ساتھ میکے سے آئی تھی، اِس لِئے کیکئی اُسے بہُت چاہتی تھی۔ وُہ کِسی کام سے رنواس کے باہر نکلی ۔ تِو یہ دھوم دھام دیکھ کر ایک آدمی سے<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> 5kjr3vfxv7o0j9hgfjzvmokx3n1hzdl صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/67 250 12588 35944 30354 2026-10-04T23:01:22Z Tamanpreet Kaur 81 /* تصدیق شدہ */ 35944 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Tamanpreet Kaur" />{{center|٦١}}</noinclude>سے اِس خاندان کی تباہی لِکھّتی ہو ۔ مگر اس کا اپجس ہمیشہ کے لئے تمہارے نام کے ساتھ لگا رہیگا ۔ میں تو شاید یہ چوٹ کھا کر زندہ نہ رہونگا، مگر میری یہ بات گِرہ میں باندھ لو کہ رام کو بن باس دے کر تم بھرت کے راج کا سکھ نہ دیکھ سکو گی. کیکئی نے جھلا کر کہا ۔ " یہ آپ بھرت کو بد دعا کیوں دیتے ہَیں ۔ بھرت راجہ ہو نگے ۔ آپ کو اُنْہیں راج دینا پڑیگا۔ وہ راجہ ہو جائے، یہی میری خواہش ہے۔ مَیں سُکھ دیکھنے کے لئے زندہ رہونگی یا نہیں اِس کا حال اِیشور جانے". راجہ ۔ یہ تو میں بڑی خُوشی سے کرنے کو تیار ہوں ۔ میرے لئے رام اور بھرت میں کوئی فرق نہیں ۔ مَیں اِسی<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> jz9o6m8b9qncuuvrjc5nc22d6bbknt2