ویکی ماخذ urwikisource https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84 MediaWiki 1.47.0-wmf.23 first-letter میڈیا خاص تبادلۂ خیال صارف تبادلۂ خیال صارف ویکی ماخذ تبادلۂ خیال ویکی ماخذ فائل تبادلۂ خیال فائل میڈیاویکی تبادلۂ خیال میڈیاویکی سانچہ تبادلۂ خیال سانچہ معاونت تبادلۂ خیال معاونت زمرہ تبادلۂ خیال زمرہ مصنف تبادلۂ خیال مصنف صفحہ تبادلۂ خیال صفحہ اشاریہ تبادلۂ خیال اشاریہ TimedText TimedText talk ماڈیول تبادلۂ خیال ماڈیول Event Event talk صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/45 250 12235 35954 28407 2026-10-12T23:37:16Z Charan Gill 46 /* تصدیق شدہ */ 35954 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Charan Gill" />{{center|۳٩}} {{rule}}</noinclude>راجہ دسرتھ رام چنْدر اَور لکشْمن کی کُچھ خبر نہ پانے سے بہت مُتفکّر ہو رہے تھے۔ یِہ خُوشخبری پائی۔ تو باغ باغ ہو گئے۔ اجودھیا میں بھی جشن ہونے لگا۔ دوسرے دِن دھوم دھام سے بارات سجا کر وُہ متھلا چلے. {{gap}}راجہ جنک نے بارات کی خوب خاطِر و مدارات کی، اور شاستر بدھی سے سیتا جی کا بیاہ رام چندر سے کر دیا۔ اُن کی ایک دوسری لڑْکی تھی۔ جِس کا نام اُرملا تھا ۔ اُس کی شادی لکشْمن سے ہو گئی۔ راجہ جنک کے بھائی کے بھی دو لڑْکیاں تھِیں۔ وہ دونو بھرت اَور شترہن سے بیاہی گئیں۔ کئی دن کے بعْد بارات رخْصت ہوئی۔ راجہ جنک نے بے شُمار سونے چانْدی کے برْتن، ہیرے جواہر، مُرصّح جھولوں سے سجے ہوُئے ہاتھی، ناگوری بَیلوں<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> 49bkxtb0s57lg391vdp7d3j67splpkq صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/170 250 12773 35955 31169 2026-10-12T23:46:55Z Kaur.gurmel 74 35955 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="3" user="Kaur.gurmel" />{{c|۱۶۴}}</noinclude>تمہاری یہ موہنی صورت دیکھ کر دیوانہ ہو رہا ہوں ۔ اب تم رام کو بھول جاؤ اور اُن کی جگہ مجھی کو اپنا شوہر سمجھو ۔ تم لنکا کے راجہ کے قابل ہو ۔ بھکھاری رام کے قابل نہیں'. {{gap}}سیتا جی کو گویا گولی لگ گئی ۔ آہ ! مجھ سے بڑی نادانی ہوئی کہ لکشمن کو زبر دستی رام کے پاس بھیج دیا ۔ وہ آواز بھی اسی شیطان کی تھی ۔ ہاے ! لکشمن آخر تنگ مجھے چھوڑ کر جانے سے انکار کرتا رہا۔ مگر میں نے نہ مانا - ہاے ! کیا معلوم تھا کہ تقدیر یوں میرے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ دونو بھائی کٹی میں آکر مجھے نہ پائینگے تو اُن کا کیا حال ہوگا. {{gap}}یہ سوچتے ہوئے سیتا جی نے چاہا کہ رتھ پر سے کود پڑیں ۔ مگر راون بھی غافل نہ تھا ۔ اُن کا ارادہ ناڑ گیا ۔ فوراً اُن کا<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> oel85we1ht8z2gfmbm5ihqcbqsmorsh 35956 35955 2026-10-12T23:49:34Z Charan Gill 46 /* تصدیق شدہ */ 35956 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Charan Gill" />{{c|۱۶۴}}</noinclude>تمہاری یہ موہنی صورت دیکھ کر دیوانہ ہو رہا ہوں ۔ اب تم رام کو بھول جاؤ اور اُن کی جگہ مجھی کو اپنا شوہر سمجھو ۔ تم لنکا کے راجہ کے قابل ہو ۔ بھکھاری رام کے قابل نہیں'. {{gap}}سیتا جی کو گویا گولی لگ گئی ۔ آہ ! مجھ سے بڑی نادانی ہوئی کہ لکشمن کو زبر دستی رام کے پاس بھیج دیا ۔ وہ آواز بھی اسی شیطان کی تھی ۔ ہاے ! لکشمن آخر تنگ مجھے چھوڑ کر جانے سے انکار کرتا رہا۔ مگر میں نے نہ مانا - ہاے ! کیا معلوم تھا کہ تقدیر یوں میرے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ دونو بھائی کٹی میں آکر مجھے نہ پائینگے تو اُن کا کیا حال ہوگا. {{gap}}یہ سوچتے ہوئے سیتا جی نے چاہا کہ رتھ پر سے کود پڑیں ۔ مگر راون بھی غافل نہ تھا ۔ اُن کا ارادہ تاڑ گیا ۔ فوراً اُن کا<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> 2nacwqctr4n1oqomj2ddybxpnuc1vt3 صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/172 250 12775 35957 31179 2026-10-13T05:39:27Z Kaur.gurmel 74 /* تصدیق شدہ */ 35957 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Kaur.gurmel" /></noinclude>اس پر ایسی ڈینگیں مار رہا ہے ۔ اپنا بھلا چاہتا ہے تو مجھے رتھ سے اُتار دے۔ ورنہ یاد رکھ۔ ۔ رام چندر تیرا اور تیرے سارے خاندان کا نام و نشان مٹا دینگے۔ کوئی تیرے نام کو رونے والا بھی نہ رہ جائیگا ۔ لنکا ویران ہو جائیگا ۔ تیرے عالی شان محلوں میں گیدڑ اپنے ماند بنائینگے اور اُلّو بسیرا لینگے ۔ تو ابھی رام اور لکشمن کے غصّے کو نہیں جانتا ۔ کھر اور دوکھن تیرے ہی بھائی تھے جِن کی چودہ ہزار فوج دونو بھائیوں نے آن کی آن میں تباہ کر دی ۔ سروپ نکھا بھی تیری ہی بہن تھی جو اپنی عزّت ہتھیلی پر لئے پھرتی ہے ۔ تجھے شرم بھی نہیں آتی ۔ اپنی جان کا دشمن نہ بن ۔ اپنے اور اپنے خاندان پر رحم کر ۔ مجھے جانے دے'.<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> m1jqkjeva9yg66v8374etyanta6u493 صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/39 250 13135 35958 35574 2026-10-13T09:32:39Z Charan Gill 46 /* تصدیق شدہ */ 35958 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Charan Gill" /></noinclude>لکْشمن بولے ۔ کِسی کا دھنش ہو مگر تھا بالْکل سڑا ہُوا ۔ چھُوتے ہی ٹُوٹ گیا ۔ زور لگانے کی ضرُورت ہی نہ پڑی ۔ اس ذرا سی بات کے لِئے آپ ناحق اِتْنا بِگڑ رہے ہَیں. پرشرام اَور بھی جھلّا کر بولے ۔ "ارے مُورکھ ۔ کیا تو مجھے نہِیں پہْچانتا؟ مَیں تُجھے لڑکا سمجھ کر ابھی تک طرح دیتا جاتا ہُوں اور تُو اپنی گُستاخی سے باز نہِیں آتا ۔ میرا غصّہ بڑا ہے ۔ ایسا نہ ہو میں ایک ہی وار میں تیرا کام تمام کر دوں". لکشمن - میرا کام تو تمام ہو چُکا۔ ہاں مجھے خَوف ہے کہ کہیں آپ کا غُصّہ آپ کو نُقصان نہ پہنچائے ۔ آپ جیسے رِشیوں کو کبھی غُصّہ نہ کرنا چاہئے. پرشرام نے پھر سا سنبھالتے ہوئے دانت پِیس کر کہا۔ کیا کہوں تیری عمر تجھے بچا رہی<noinclude></noinclude> mu58hc087tvr6wwv80z3vvbnya3kt7x 35959 35958 2026-10-13T09:35:16Z Charan Gill 46 35959 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Charan Gill" /></noinclude>لکْشمن بولے ۔ کِسی کا دھنش ہو مگر تھا بالْکل سڑا ہُوا ۔ چھُوتے ہی ٹُوٹ گیا ۔ زور لگانے کی ضرُورت ہی نہ پڑی ۔ اس ذرا سی بات کے لِئے آپ ناحق اِتْنا بِگڑ رہے ہَیں. پرشرام اَور بھی جھلّا کر بولے ۔ "ارے مُورکھ ۔ کیا تُو مجھے نہِیں پہْچانتا؟ مَیں تُجھے لڑکا سمجھ کر ابھی تک طرح دیتا جاتا ہُوں اور تُو اپنی گُستاخی سے باز نہِیں آتا ۔ میرا غصّہ بڑا ہے ۔ ایسا نہ ہو میں ایک ہی وار میں تیرا کام تمام کر دوں". لکشمن - میرا کام تو تمام ہو چُکا۔ ہاں مجھے خَوف ہے کہ کہیں آپ کا غُصّہ آپ کو نُقصان نہ پہنچائے ۔ آپ جیسے رِشیوں کو کبھی غُصّہ نہ کرنا چاہئے. پرشرام نے پھر سا سنبھالتے ہوئے دانت پِیس کر کہا۔ کیا کہوں تیری عمر تجھے بچا رہی<noinclude></noinclude> avczghchx6yg100om4yg1a7l8nlpueh