ویکی ماخذ urwikisource https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84 MediaWiki 1.47.0-wmf.24 first-letter میڈیا خاص تبادلۂ خیال صارف تبادلۂ خیال صارف ویکی ماخذ تبادلۂ خیال ویکی ماخذ فائل تبادلۂ خیال فائل میڈیاویکی تبادلۂ خیال میڈیاویکی سانچہ تبادلۂ خیال سانچہ معاونت تبادلۂ خیال معاونت زمرہ تبادلۂ خیال زمرہ مصنف تبادلۂ خیال مصنف صفحہ تبادلۂ خیال صفحہ اشاریہ تبادلۂ خیال اشاریہ TimedText TimedText talk ماڈیول تبادلۂ خیال ماڈیول Event Event talk صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/50 250 12240 35967 28435 2026-10-17T14:11:57Z Charan Gill 46 /* تصدیق شدہ */ 35967 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Charan Gill" />{{center|۴۴}} {{rule}}</noinclude>اُِس کا سبب پُوچھا ۔ اُس نے کہا ۔ تُجھے اتنی خبر بھی نہیں ۔ اجُودھیا ہی میں رہْتی ہَے یا کہِیں باہر سے پکڑ آئی ہے ۔ کل سری رام چنْدر کا تیلک ہونے والا ہَے۔ یِہ سب اُسی کی تیّاریاں ہیں. {{gap}}یِہ خبر سُنتے ہی منتھرا کو گویا لرْزہ آ گیا ۔ مارے حسد کے جل اُٹّھی ۔ اس کی دلی خواہش تھی کہ کیکئی کے راجکمار بھرت گدّی پر بیٹھیں اَور کیکئی راج ماتا ہو ۔ تب مَیں جو چاہونْگی کہونْگی ۔ پھر تو میرا ہی راج ہوگا ۔ اَور رانیوں کی لونڈیوں پر رُعب جماؤنگی۔ سر سے پَیر تک گہنے سے لدی ہُوئی نِکلونگی تو لوگ مجھے دیکھ کر کہینگے وُہ منتھرا دیوی جاتی ہَیں ۔ پِھر مُجھے کِسی نے کُبْڑی کہا تو اُسے مزہ چکھا دُونگی ۔ اسی طرح کے منصوبے اُس نے دِل میں بانْدھ رکھّے تھے ۔ اِس خبر نے اِِس کے<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> dsm5b1guuf7oaljozaixjxghpc284fs صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/51 250 12241 35968 28443 2026-10-17T17:05:24Z Kaur.gurmel 74 /* تصدیق شدہ */ 35968 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Kaur.gurmel" />{{center|٤٥}} {{rule}}</noinclude>سارے منْصوبے خاک میں مِلا دِئے ۔ جِس کام کے لئے جاتی تھی اُسے بالکل بُھول گئی۔ بدحواس دوڑی ہوئی محل میں گئی اَور کیکئی سے بولی ۔' مہارانی جی! آپ نے کُچھ اَور سُنا ۔ کل رام کا تیلک ہونے والا ہے' . {{gap}}تِینوں رانِیوں میں بڑی محبت تھی ۔ اُن میں نام کو بھی سونیا ڈاہ نہ تھا ۔ جِس طرح کوسلیا بھرت کو رام ہی کی طرح پیار کرْتی تھی، اُسی طرح کیکئی بھی رام کو پیار کرْتی تھی ۔ رام چندر سب سے بڑے تھے ۔ اِس لِئے یہ مانی ہوئی بات تھی کہ وہی راجہ ہونْگے ۔ منتھرا سے یہ خبر سُن کر کیکئی بولی۔ 'میں یِہ خبر پہلے ہی سُن چُکی ہوں ۔ لیکِن تو نے سب سے پہلے مُجھ سے کہا ہے اِس لئے یہ سونے کا ہار تُجھے اِنعام دیتی ہوں، یہ لے'. {{gap}}منتھرا نے سر پر ہاتھ مار کر کہا ۔ 'مہارانی!<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> 1ygvpkwmhppl45tz8vwuqbqb4iburyo صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/52 250 12242 35970 28450 2026-10-18T03:51:06Z Kaur.gurmel 74 /* تصدیق شدہ */ 35970 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Kaur.gurmel" />{{center|٤٦}}</noinclude>یِہ انعام مَیں شَوق سے لیتی اگر رام کی جگہ راجکُمار بھرت کی تیلک کی خبر سُناتی ۔ یِہ اِنعام دینے کی بات نہیں ہے۔ رونے کی بات ہَے۔ آپ اپْنا بھلا بُرا کچھ نہیں سمجھْتِیں. {{left|کیکْئی - چپ رہ ڈائن ۔ تُجھے ایسی باتیں مُنہ سے نِکالْتے شرم بھی نہیں آتی ۔ رام چنْدر مُجھے بھرت سے بھی پیارے ہَیں ۔ تُو دیکھتی نہیں کہ وہ میری کِتنی عِزّت کرتے ہیں ۔ بلا مجھ سے صلاح لئے کوئی کام نہِیں کرتے ۔ پھر وُہ سب سے بڑے ہَیں۔ گدّی پر حق بھی تو اُنہِیں کا ہے۔ پھر جو اَیسی بات مُنّہ سے نِکالی تو زبان کھِنچْوا لونْگی ۔}} منتھرا ۔ ہاں زبان کیوں نہ کھِنچْوا لوگی ۔ جب بُرے دِن آتے ہَیں تو آدمی کی عقل پر اِسی طرح پردہ پڑ جاتا ہَے ۔ تُم جیسی بھولی بھالی، نیک ہو وَیسی ہی سب کو<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> o9gnks3s65l9lpmkyjruuj023ecl9f8 صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/74 250 12595 35969 30384 2026-10-17T23:32:01Z Tamanpreet Kaur 81 /* تصدیق شدہ */ 35969 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Tamanpreet Kaur" />{{center|٦٨}}</noinclude>گُرُو وشسٹ جی بیٹھے ہوئے ہیں ۔ تیلک کا مہورت ٹلا جاتا ہے ۔ آپ ذرا اُنہیں جگا دیں ۔ کیکئی بولی ۔ مہاراج کو خوشیوں کے مارے آج رات بھر نیند نہیں آئی۔ اس وقت ذرا آنکھ لگ گئی ہے ۔ ابھی جگا دونگی تو اُن کا سر بھاری ہو جائیگا ۔ تم ذرا جا کر رام چندر کو اندر بھیج دو - مہاراج اُن سے کُچھ کہنا چاہتے ہَیں٠ {{gap}}سمنت نے قیافہ سے تاڑ لیا کہ ضرور کوئی فتنہ کھڑا ہوا ہے ۔ جا کہ رامچندر جی سے یہ پیغام کہا ۔ رامچندر فوراً اندر آکر راجہ دسرتھ کے سامنے کھڑے ہو گئے اَور پر نامِ کتر کے بولے، پتا جی میں حاضر ہوں۔ مجھے کیوں یاد فرمایا ہے ؟ {{gap}}دسرتھ نے ایک بار بیکسانہ نگاہوں سے رام چندر کو دیکھا اَور ایک ٹھنْڈی سانس بھر کہ سر جُھکا لیا ۔ اُن کی آنکھوں سے آنسو<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> 6wtk8tsa1hogk7cyjjuzvsu3qsiue3s