ویکی ماخذ
urwikisource
https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84
MediaWiki 1.47.0-wmf.24
first-letter
میڈیا
خاص
تبادلۂ خیال
صارف
تبادلۂ خیال صارف
ویکی ماخذ
تبادلۂ خیال ویکی ماخذ
فائل
تبادلۂ خیال فائل
میڈیاویکی
تبادلۂ خیال میڈیاویکی
سانچہ
تبادلۂ خیال سانچہ
معاونت
تبادلۂ خیال معاونت
زمرہ
تبادلۂ خیال زمرہ
مصنف
تبادلۂ خیال مصنف
صفحہ
تبادلۂ خیال صفحہ
اشاریہ
تبادلۂ خیال اشاریہ
TimedText
TimedText talk
ماڈیول
تبادلۂ خیال ماڈیول
Event
Event talk
صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/52
250
12242
35971
35970
2026-10-18T16:31:35Z
Kaur.gurmel
74
35971
proofread-page
text/x-wiki
<noinclude><pagequality level="4" user="Kaur.gurmel" />{{center|٤٦}}</noinclude>یِہ انعام مَیں شَوق سے لیتی اگر رام کی جگہ
راجکُمار بھرت کی تیلک کی خبر سُناتی ۔ یِہ
اِنعام دینے کی بات نہیں ہے۔ رونے کی بات
ہَے۔ آپ اپْنا بھلا بُرا کچھ نہیں سمجھْتِیں.
{{left|کیکْئی - چپ رہ ڈائن ۔ تُجھے ایسی باتیں مُنہ
سے نِکالْتے شرم بھی نہیں آتی ۔ رام چنْدر
مُجھے بھرت سے بھی پیارے ہَیں ۔ تُو
دیکھتی نہیں کہ وہ میری کِتنی عِزّت کرتے
ہیں ۔ بلا مجھ سے صلاح لئے کوئی کام
نہِیں کرتے ۔ پھر وُہ سب سے بڑے
ہَیں۔ گدّی پر حق بھی تو اُنہِیں کا ہَے۔
پھر جو اَیسی بات مُنّہ سے نِکالی تو زبان
کھِنچْوا لونْگی ۔}}
منتھرا ۔ ہاں زبان کیوں نہ کھِنچْوا لوگی ۔ جب
بُرے دِن آتے ہَیں تو آدمی کی عقل پر
اِسی طرح پردہ پڑ جاتا ہَے ۔ تُم جیسی
بھولی بھالی، نیک ہو وَیسی ہی سب کو<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude>
g9yuw4cgyiugaqvg4foebieihcfqfh0
35974
35971
2026-10-19T09:23:01Z
Charan Gill
46
35974
proofread-page
text/x-wiki
<noinclude><pagequality level="4" user="Kaur.gurmel" />{{center|٤٦}}</noinclude>یِہ انعام مَیں شَوق سے لیتی اگر رام کی جگہ
راجکُمار بھرت کی تیلک کی خبر سُناتی ۔ یِہ
اِنعام دینے کی بات نہیں ہے۔ رونے کی بات
ہَے۔ آپ اپْنا بھلا بُرا کچھ نہیں سمجھْتِیں.
کیکْئی - چپ رہ ڈائن ۔ تُجھے ایسی باتیں مُنہ
سے نِکالْتے شرم بھی نہیں آتی ۔ رام چنْدر
مُجھے بھرت سے بھی پیارے ہَیں ۔ تُو
دیکھتی نہیں کہ وہ میری کِتنی عِزّت کرتے
ہیں ۔ بلا مجھ سے صلاح لئے کوئی کام
نہِیں کرتے ۔ پھر وُہ سب سے بڑے
ہَیں۔ گدّی پر حق بھی تو اُنہِیں کا ہَے۔
پھر جو اَیسی بات مُنّہ سے نِکالی تو زبان
کھِنچْوا لونْگی.
منتھرا ۔ ہاں زبان کیوں نہ کھِنچْوا لوگی ۔ جب
بُرے دِن آتے ہَیں تو آدمی کی عقل پر
اِسی طرح پردہ پڑ جاتا ہَے ۔ تُم جیسی
بھولی بھالی، نیک ہو وَیسی ہی سب کو<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude>
a4um4il3x8la3k377tw3aod40fstqg6
35975
35974
2026-10-19T09:23:31Z
Charan Gill
46
35975
proofread-page
text/x-wiki
<noinclude><pagequality level="4" user="Kaur.gurmel" />{{center|٤٦}}</noinclude>یِہ انعام مَیں شَوق سے لیتی اگر رام کی جگہ
راجکُمار بھرت کی تیلک کی خبر سُناتی ۔ یِہ
اِنعام دینے کی بات نہیں ہے۔ رونے کی بات
ہَے۔ آپ اپْنا بھلا بُرا کچھ نہیں سمجھْتِیں.
کیکْئی - چپ رہ ڈائن ۔ تُجھے ایسی باتیں مُنہ
سے نِکالْتے شرم بھی نہیں آتی ۔ رام چنْدر
مُجھے بھرت سے بھی پیارے ہَیں ۔ تُو
دیکھتی نہیں کہ وہ میری کِتنی عِزّت کرتے
ہیں ۔ بلا مجھ سے صلاح لئے کوئی کام
نہِیں کرتے ۔ پھر وُہ سب سے بڑے
ہَیں۔ گدّی پر حق بھی تو اُنہِیں کا ہَے۔
پھر جو اَیسی بات مُنّہ سے نِکالی تو زبان
کھِنچْوا لونْگی.
منتھرا ۔ ہاں زبان کیوں نہ کھِنچْوا لوگی ۔ جب
بُرے دِن آتے ہَیں تو آدمی کی عقل پر
اِسی طرح پردہ پڑ جاتا ہَے ۔ تُم جیسی
بھولی بھالی، نیک ہو وَیسی ہی سب کو<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude>
rmtfpsmhd5tqczmjdcsczyglsr8zs8c
صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/53
250
12243
35972
28457
2026-10-18T16:48:17Z
Kaur.gurmel
74
/* تصدیق شدہ */
35972
proofread-page
text/x-wiki
<noinclude><pagequality level="4" user="Kaur.gurmel" />{{center|٤٧}}</noinclude>سمجھتی ہو ۔ رام کو بیٹا بیٹا کہتے یہاں
تُمہاری زبان خُشک ہوتی ہَے، وہاں
رانی کوسلْیا چُپکے چُپکے تُمہاری جڑ کھود
رہی ہَیں ۔ چار دن میں وہی رانی ہونگی ۔
تمہاری کوئی بات بھی نہ پوچھیگا ۔ بس
مہاراج کے پوجا کے برْتن دھویا کرْنا۔
میرا کام تمہیں سمجھانا تھا ۔ سمْجھا دیا ۔ تُمہْارا
نمک کھاتی ہوں، اُس کا حق ادا کر دیا۔
میرے لِئے جیسے رام وَیسے بھرت -
مَیں لَونْڈی سے رانی تو ہونے کی
نہیں ۔ ہاں تمہارے خلاف کوئی بات
ہوتے دیکھتی ہوں تو رہا نہِیں جاتا ۔
میرے مُنْہ میں لوُکا لگے ، کہاں سے
کہاں مَیں نے یِہ ذکر چھیڑ دِیا کہ
سویرے سویرے ڈائن، چُڑیل بنْنا پڑا ۔
تُم جانو تُمْہارا کام جانے"٠
اِن باتوں نے آخر کیکئی پر اثر کیا۔<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude>
rf1fjyvth0zfxly08lo4qeklb9hp40v
صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/75
250
12596
35973
30388
2026-10-19T02:27:07Z
Tamanpreet Kaur
81
/* تصدیق شدہ */
35973
proofread-page
text/x-wiki
<noinclude><pagequality level="4" user="Tamanpreet Kaur" />{{center|٦٩}}</noinclude>جاری ہو گئے ۔ رام چندر کو اندیشہ ہُؤا کہ
شاید راجہ مہاراج مجھ سے ناراض نَہیں ۔
بولے، ماتا جی ! پِتا جی نے میری باتوں
کا کچھ جواب نہیں دیا ۔ شاید وُہ مجھ سے
ناراض ہیں٠
کیکئی بولی ۔ نہیں بیٹا وہ تم سے ناراض
نہیں ہیں ۔ تم سے وہ اِتنی محبت کرتے
ہَیں ۔ تُم سے ناراض کیوں ہونے لگے ۔
وُہ تُم سے کچھ کہنا چاہتے ہَیں۔ مگر اس خوف
سے کہ شاید تُمہیں بُرا معلوم ہو۔
یا تم اُن کا حُکم نہ مانو کہتے ہُوئے
جِھجکتے ہَیں ۔ اس لئے اب مجھی کو کہنا
پڑیگا ۔ بات یہ ہے کہ عرصہ گزرا مہاراج
نے مُجھ سے دو وعدے کئے تھے ۔ آج
وُہ اُن وعدوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔
اگر تم اُن کو پُورا کرنے کے لئے تیار ہو
تو مَیں کہوُں ؟<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude>
lmpsb6jk57ffbeko5gonib0v29fxbvj
صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/76
250
12597
35976
30392
2026-10-19T09:29:52Z
Charan Gill
46
35976
proofread-page
text/x-wiki
<noinclude><pagequality level="3" user="Taranpreet Goswami" />{{center|٧٠}}</noinclude>رام نے بیخوف لہجہ میں کہا۔ ماتا جی۔
میرے لِئے پتا کا حکم ماننا فرض ہَے۔
دنیا میں ایسی کوئی طاقت نہیں جو
مجھے یہ فرض پُورا کرنے سے روک سکے۔
آپ ذرا بھی قامّل نہ کریں ۔ میں
بسر و چشم اُن کے حکم کی تعمیل کرونگا۔
میرے لئے اس لئے اس سے زیادہ
خوش نصیبی کی اور کیا بات ہوگی٠
کیکئی ۔ ہاں سپوت بیٹوں کا دھرم تو یہی ہے۔
مہاراج نے اب تمہاری جگہ بھرت کا تیلک
کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمہیں چودہ
سال کے لئے بن باس دیا ہے ۔ مہاراج
یہ باتیں اپنے مُنہ سے نہ کہ سکینگے۔
مگر وُہ جو کچھ چاہتے ہیں وُہ میں نے
تم سے کہ دیا ۔ اب ماننا تمہارے اختیار
میں ہے ۔ اگر تم نے نہ مانا تو دُنیا میں
راجہ پر یہ الزام لگیگا کہ اُنہوں نے اپنے<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude>
hyyozswjgkk9yo5zrnfp9lrecpp4qm8