ویکی ماخذ urwikisource https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84 MediaWiki 1.47.0-wmf.24 first-letter میڈیا خاص تبادلۂ خیال صارف تبادلۂ خیال صارف ویکی ماخذ تبادلۂ خیال ویکی ماخذ فائل تبادلۂ خیال فائل میڈیاویکی تبادلۂ خیال میڈیاویکی سانچہ تبادلۂ خیال سانچہ معاونت تبادلۂ خیال معاونت زمرہ تبادلۂ خیال زمرہ مصنف تبادلۂ خیال مصنف صفحہ تبادلۂ خیال صفحہ اشاریہ تبادلۂ خیال اشاریہ TimedText TimedText talk ماڈیول تبادلۂ خیال ماڈیول Event Event talk صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/54 250 12244 35977 28465 2026-10-19T15:18:34Z Kaur.gurmel 74 /* تصدیق شدہ */ 35977 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Kaur.gurmel" />{{center|٤٨}}</noinclude>سمْجھی ٹھیک ہی تو ہے۔ رام چندر راجہ ہو کر بھرت کو نِکال دیں یہ مرْوا ہی ڈالیں تو کون اُن کا ہاتھ پکڑیگا۔ میں بھی دودھ کی مکھّی کی طرح نِکال دی جاؤنگی ۔ بہت ہوگا روٹی اَور کپْڑا مِل جائیگا۔ راج پا کر سبھی کی مت بدل جاتی ہے۔ رام کو بھی غرور ہو جائے تو کیا تعجُّب ہَے۔ جبھی کوسلیا میری اِتْنی خاطر کرتی ہَیں۔ یہ سب مُجھے تباہ کرنے کی چالیں ہَیں ۔ یہ سوچ کر اُس نے منتھرا سے کہا۔'منتھرا۔ دیکھ میری باتوں کا بُرا نہ مان۔ مَیں کیا جانتی تھی کہ مجھے اَور بھرت کو تباہ کرنے کے لئے یہ کرِشْمہ سازیاں ہو رہی ہیں ۔ میں تو سیدھی سادی عورت ہُوں ۔ چکّہ پنجا کیا جانُوں ۔ اب تُو نے یہ بات سُجھائی تو مجھے بھی حقیقت معْلُوم ہو رہی ہے۔ مگر اب تو تیلک کی ساعت مقرّر ہو چُکی ۔ کل سویرے<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> mf732srlx5qr94p7hhcxwptkfgdvvpq 35978 35977 2026-10-19T15:47:44Z Kaur.gurmel 74 35978 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Kaur.gurmel" />{{center|٤٨}}</noinclude>سمْجھی ٹھیک ہی تو ہے۔ رام چندر راجہ ہو کر بھرت کو نِکال دیں یا مرْوا ہی ڈالیں تو کون اُن کا ہاتھ پکڑیگا۔ میں بھی دودھ کی مکھّی کی طرح نِکال دی جاؤنگی ۔ بہت ہوگا روٹی اَور کپْڑا مِل جائیگا۔ راج پا کر سبھی کی مت بدل جاتی ہے۔ رام کو بھی غرور ہو جائے تو کیا تعجُّب ہَے۔ جبھی کوسلیا میری اِتْنی خاطر کرتی ہَیں۔ یہ سب مُجھے تباہ کرنے کی چالیں ہَیں ۔ یہ سوچ کر اُس نے منتھرا سے کہا۔'منتھرا۔ دیکھ میری باتوں کا بُرا نہ مان۔ مَیں کیا جانتی تھی کہ مجھے اَور بھرت کو تباہ کرنے کے لئے یہ کرِشْمہ سازیاں ہو رہی ہیں ۔ میں تو سیدھی سادی عورت ہُوں ۔ چکّہ پنجا کیا جانُوں ۔ اب تُو نے یہ بات سُجھائی تو مجھے بھی حقیقت معْلُوم ہو رہی ہے۔ مگر اب تو تیلک کی ساعت مقرّر ہو چُکی ۔ کل سویرے<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> 05k669y56o58hd3351uodk3nnl618b9 صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/55 250 12260 35982 28643 2026-10-20T11:22:11Z Taranpreet Goswami 90 35982 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="3" user="Taranpreet Goswami" />{{center|٤٩}}</noinclude>تیلک ہو جائیگا ۔ اب ہو ہی کیا سکت ہے♦ منتھرا۔ ہونے کو بہت کچھ ہو سکتا ہے- بس ذرا تریاہٹ سے کام لینا پڑیگا۔ میں ساری ترکیبیں بتلا دونگی۔ ذرا اُن لوگوں کی چالاکی دیکھو کِہ تیلک کی ساعت اُس وقت ٹھیک کی جب راجکمار بھرت ننہیال میں ہیں۔ سوچو اگر دل صاف ہوتا تو دس پانچ دن اور نہ ٹھہر جاتے۔ بھرت کے آ جانے پر تیلک ہوتا تو کیا بِگڑ جاتا۔ مگر وہاں تو دلوں میں میل بھرا ہوا ہے۔ اُن کی غیر حاضری میں چُپکے سے تیلک کر دینا چاہتے ہیں♦ کیکئی۔ ہاں یہ بات بھی تجھے خُوب سُوجھی شاید اسی لئے بھرت کو پہلے سے یہاں سے کھسکا دیا گیا ہے۔ پہلے ہی سے یہ بات سدھی بدھی تھی۔ افسوس مُجھے مٹی میں مِلانے کے لئے ایسے ایسے فِتنے<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> jzry9ni3cquj4hj3izbargch3lac1lv صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/56 250 12261 35981 28648 2026-10-20T04:33:45Z Tamanpreet Kaur 81 /* تصدیق شدہ */ 35981 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Tamanpreet Kaur" />{{center|٥٠}}</noinclude>گھڑے جاتے رہے اَور مَیں بےخبر بیٹھی رہی۔ بْتلا اب کیا کرُوں۔ میری توعقْل کُچھ کام نِہیں کرْتی۔ منتھرا نے اپْنا کوبڑ ہِلا کرکہا۔ واری جاؤُں مہارانی- آپ بھی کیا باتیں کرتی ہَیں۔ آپ کو اِیشور نے اَیسا رُوپ دِیا ہَے اَور مہاراج کو آپ سے اَیسی محبت ہَے. کِہ رات بھرمیں آپ نہ جانے کیا کیا کر سکْتی ہَیں۔ آپ تو ساری باتیں بُھول جاتی ہَیں۔ اَیسی بھُلکْڑ نہ ہوتیں تو بَیرِیوں کو اَیسے فِتْنے کھڑے کرْنے کا مَوقع ہی کیوں مِلْتا۔ اب تک تو بھرت کا کبھی تیلک ہو گیا ہوتا۔ تُمہیں نے ایک بار مُجھ سے کہا تھا کہ مہاراج نے تُمہیں دو بردان دینے کا وعُدہ کیا ہے۔ کیا وہ بات بُھول گئیں۔ کیکئی۔ ہاں بھُول تو گئی تھی پر اب یاد آ گیا۔<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> tt8k50cf536h76pycg4zifblg32swk8 صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/76 250 12597 35979 35976 2026-10-20T02:56:28Z Charan Gill 46 /* تصدیق شدہ */ 35979 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Charan Gill" />{{center|٧٠}}</noinclude>رام نے بیخوف لہجہ میں کہا۔ ماتا جی۔ میرے لِئے پتا کا حکم ماننا فرض ہَے۔ دنیا میں ایسی کوئی طاقت نہیں جو مجھے یہ فرض پُورا کرنے سے روک سکے۔ آپ ذرا بھی تامّل نہ کریں ۔ مَیں بسر و چشم اُن کے حکم کی تعمیل کرونگا۔ میرے لئے اس لئے اس سے زیادہ خوش نصیبی کی اور کیا بات ہوگی٠ کیکئی ۔ ہاں سپوت بیٹوں کا دھرم تو یہی ہے۔ مہاراج نے اب تمہاری جگہ بھرت کا تیلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمہیں چودہ سال کے لئے بن باس دیا ہے ۔ مہاراج یہ باتیں اپنے مُنہ سے نہ کہ سکینگے۔ مگر وُہ جو کچھ چاہتے ہیں وُہ میں نے تم سے کہ دیا ۔ اب ماننا تمہارے اختیار میں ہے ۔ اگر تم نے نہ مانا تو دُنیا میں راجہ پر یہ الزام لگیگا کہ اُنہوں نے اپنے<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> 7jzbwqdekzsqs15abzx5sngfcku0k53 صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/77 250 12598 35980 30395 2026-10-20T03:10:55Z Charan Gill 46 /* تصدیق شدہ */ 35980 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Charan Gill" />{{center|٧١}}</noinclude>قَول کو پوُرا نہ کیا ، اَور تُمہارے سِر یِِہ کہ باپ کے حُکْم کو نہ مانا'. {{gap}}رام چنْدر یہ حُکم سُن کر ذرا دیر کے لئے سہم اُٹھے ۔ کیا سمجھتے تھے اَور کیا ہُوا ۔ ساری کیفیت اُن کی سمجھ میں آ گئی ۔ اگر وہ چاہتے تو اِس حُکم کی پروا نہ کرتے ۔ ساری اجودھیا اُن کے نام پر مرتی تھی ۔ مگر سعادتمند بیٹے باپ کے حُکم کو اِینشور کا حُکم سمجھتے ہَیں رام نے اُسی وقت اِرادہ کر لِیا کِہ مُجھ پر چاہے جو کچھ گزُرے، باپ کا حُکم مانْنا مُقدّم ہَے ۔ بولے، ماتا جی ! میری طرف سے آپ ذرا بھی اندیشہ نہ کریں ۔ میں آج ہی اجودھیا سے چلا جاؤنْگا ۔ آپ کِسی قاصِد کو بھیج کر بھرت کو بلا بھیجۂے ۔ مُجھے اُن کے راج تیلک ہونے کا ذرا بھی ملال نِہیں ہے۔ میں ابھی ماتا کوسلیا سے پُوچھ کر اور سیتا جی کو تشفّی دے کر جْنگل کی راہ لُونْگا٠ {{nop}}<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> ptdwul0gfrfxpn7b36g4xw48u662o9f