ویکی ماخذ urwikisource https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%82_%D8%A7%D9%88%D9%84 MediaWiki 1.47.0-wmf.24 first-letter میڈیا خاص تبادلۂ خیال صارف تبادلۂ خیال صارف ویکی ماخذ تبادلۂ خیال ویکی ماخذ فائل تبادلۂ خیال فائل میڈیاویکی تبادلۂ خیال میڈیاویکی سانچہ تبادلۂ خیال سانچہ معاونت تبادلۂ خیال معاونت زمرہ تبادلۂ خیال زمرہ مصنف تبادلۂ خیال مصنف صفحہ تبادلۂ خیال صفحہ اشاریہ تبادلۂ خیال اشاریہ TimedText TimedText talk ماڈیول تبادلۂ خیال ماڈیول Event Event talk صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/55 250 12260 35983 35982 2026-10-20T15:21:03Z Charan Gill 46 /* تصدیق شدہ */ 35983 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Charan Gill" />{{center|٤٩}}</noinclude>تیلک ہو جائیگا ۔ اب ہو ہی کیا سکت ہے. منتھرا ۔ ہونے کو بہت کُچھ ہو سکتا ہَے- بس ذرا تِرْیا ہٹ سے کام لینا پڑیگا۔ مَیں ساری ترْکیبیں بتلا دُونْگی۔ ذرا اُن لوگوں کی چالاکی دیکھو کِہ تیلک کی ساعت اُس وقت ٹھیک کی جب راجکمار بھرت ننہیال میں ہَیں۔ سوچو اگر دل صاف ہوتا تو دس پانچ دن اَور نہ ٹھہر جاتے۔ بھرت کے آ جانے پر تیلک ہوتا تو کیا بِگڑ جاتا ۔ مگر وہاں تو دِلوں میں مَیل بھرا ہُؤا ہَے۔ اُن کی غَیر حاضری میں چُپکے سے تیلک کر دینا چاہتے ہَیں. '''کیکئی'''۔ ہاں یہ بات بھی تجھے خُوب سُوجھی شاید اِسی لئے بھرت کو پہْلے سے یہاں سے کھِسْکا دِیا گیا ہَے۔ پہلے ہی سے یہ بات سدھی بدھی تھی ۔ افسوس مُجھے مٹی میں مِلانے کے لِئے اَیسے اَیسے فِتنے<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> ha3l1xph09ztgtgbic3198eltsom73n 35984 35983 2026-10-20T15:21:44Z Charan Gill 46 35984 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Charan Gill" />{{center|٤٩}}</noinclude>تیلک ہو جائیگا ۔ اب ہو ہی کیا سکت ہے. منتھرا ۔ ہونے کو بہت کُچھ ہو سکتا ہَے- بس ذرا تِرْیا ہٹ سے کام لینا پڑیگا۔ مَیں ساری ترْکیبیں بتلا دُونْگی۔ ذرا اُن لوگوں کی چالاکی دیکھو کِہ تیلک کی ساعت اُس وقت ٹھیک کی جب راجکمار بھرت ننہیال میں ہَیں۔ سوچو اگر دل صاف ہوتا تو دس پانچ دن اَور نہ ٹھہر جاتے۔ بھرت کے آ جانے پر تیلک ہوتا تو کیا بِگڑ جاتا ۔ مگر وہاں تو دِلوں میں مَیل بھرا ہُؤا ہَے۔ اُن کی غَیر حاضری میں چُپکے سے تیلک کر دینا چاہتے ہَیں. '''کیکئی'''۔ ہاں یہ بات بھی تجھے خُوب سُوجھی شاید اِسی لئے بھرت کو پہْلے سے یہاں سے کھِسْکا دِیا گیا ہَے۔ پہلے ہی سے یہ بات سدھی بدھی تھی ۔ افسوس مُجھے مٹی میں مِلانے کے لِئے اَیسے اَیسے فِتنے<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> j1gzwfsi1jspu986e0kf8u3ayyy1pnz صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/56 250 12261 35985 35981 2026-10-20T15:23:39Z Charan Gill 46 35985 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Tamanpreet Kaur" />{{center|٥٠}}</noinclude>گھڑے جاتے رہے اَور مَیں بےخبر بیٹھی رہی۔ بْتلا اب کیا کرُوں۔ میری توعقْل کُچھ کام نِہیں کرْتی. منتھرا نے اپْنا کوبڑ ہِلا کرکہا۔ واری جاؤُں مہارانی- آپ بھی کیا باتیں کرتی ہَیں۔ آپ کو اِیشور نے اَیسا رُوپ دِیا ہَے اَور مہاراج کو آپ سے اَیسی محبت ہَے. کِہ رات بھرمیں آپ نہ جانے کیا کیا کر سکْتی ہَیں۔ آپ تو ساری باتیں بُھول جاتی ہَیں۔ اَیسی بھُلکْڑ نہ ہوتیں تو بَیرِیوں کو اَیسے فِتْنے کھڑے کرْنے کا مَوقع ہی کیوں مِلْتا۔ اب تک تو بھرت کا کبھی تیلک ہو گیا ہوتا۔ تُمہیں نے ایک بار مُجھ سے کہا تھا کہ مہاراج نے تُمہیں دو بردان دینے کا وعُدہ کیا ہے۔ کیا وہ بات بُھول گئیں۔ '''کیکئی'''۔ ہاں بھُول تو گئی تھی پر اب یاد آ گیا۔<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> qccrfs6qht6934hg99qn85fss7cbeee صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/57 250 12262 35987 28654 2026-10-21T04:18:09Z Tamanpreet Kaur 81 /* تصدیق شدہ */ 35987 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Tamanpreet Kaur" />{{center|٥١}}</noinclude>ایک بار مہاراج لڑائی کے میدان سے زخمی ہو کر آئے تھے اَور میں نے مرہم پٹّی کرکے رات بھر میں اُنہیں اچھا کر دیا تھا۔ اُسی وقت اُنہوں نے مجھّے دو بردان دئے تھے۔ میں نے کہا تھا۔ مجھے آپ کی دیا سے کِس بات کی کمی ہَے۔ جب ضرورت ہوگی مانگ لونْگی. منتھرا۔ بس پھر تو ساری بات بنی بنائی ہے۔ آج تُم کوپ بھون میں جاکر بَیٹھ جاؤ۔ زیور وغیرہ سب اُتار پھینکو۔ صرف ایک مَیلی کچیلی ساڑھی پہِن لینا۔ اَور سر کے بال کھول کر زمین پر پڑی رہنا۔ مہاراج تُمہاری یہ حالت دیکھتے ہی گھبرا جائینگے۔ بس اُسی وقت دونو وعدوں کی یاد دلا کر کہنا کہ اب اُنْہیں پورا کِیجئے۔ ایک یِہ کہ رام کے بدلے بھرت کا تیلک ہو دوسرے یہ کہ<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> cus0j76mold2jqi1pevqbxb1lnr3xgl صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/58 250 12263 35988 28663 2026-10-21T05:49:47Z Charan Gill 46 /* تصدیق شدہ */ 35988 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Charan Gill" />{{center|٥٢}}</noinclude>رام کو چَودہ برس کے لِئے بن باس دیا جائے۔ مہاراج قول کے پکے ہَیں۔ ضرور ہی مان جائینگے۔ پھر مزے سے راج کرنا. {{gap}}دِن تو جشن کی تیّاریّوں میں گُزرا۔ رات کو جب راجہ دسرتھ کیکئی کے محل میں پُہنْچے تو چاروں طرف انْدھیرا چھایا ہُؤا ,نہ کہِیں گانا نہ بجانا، نہ راگ نہ رنْگ! گھبرا کر ایک لونڈی سے پوچھا۔ یہ انْدھیرا کیوں چھایا ہُؤا ہے۔ چاروں طرف نحوست کیوں پھیلی ہُوئی ہَے؟ تو جانتی ہے مہارانی کیکئی کہاں ہَیں۔ اُن کی طبیعت تو اچّھی ہَے؟ {{gap}}لونْڈی نے کہا۔"مہارانی جی نے گانے بجانے کی ممانعت کر دی ہَے۔ وُہ اُس وقت کوپ بھون میں ہیں". {{gap}}مہاراج کا ماتھا ٹھنکا ۔یہ رنْگ میں کیا بھنْگ پڑی۔ ضرُور کوئی نہ کوئی مُصیبت<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> c0kwizi6t0x6ogbymxsnoecc906gqxp صفحہ:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/66 250 12587 35986 30351 2026-10-20T15:34:50Z Charan Gill 46 /* تصدیق شدہ */ 35986 proofread-page text/x-wiki <noinclude><pagequality level="4" user="Charan Gill" />{{center|٦٠}} {{rule}}</noinclude>آپ کو اور اس گھر کے سب آدمیوں کو خوب دیکھ چُکی ۔ آنْکھیں کُھل گئیں ۔ اگر آپ کو قول کے پکے بننے کا دعوے ہے تو میرے دونو بردان پورے کیجئے۔ ورنہ پھر کبھی رگھوبنسی ہونے کا گھمنڈ نہ کیجئےگا ۔ یہ کلنک ہمیشہ کے لئے اپنے ماتھے پر لگا لیجئے کہ رکھوکل کے راجہ دسرتھ نے وعدے کئے تھے ۔ پر جب اُنہیں پورا کرنے کا وقت آیا تو صاف نکل گئے. '''راجہ''' نے پیچ و تاب کھا کر کہا۔ کیکئی کیوں جلے زخم پر نمک چھڑکتی ہو ۔ میں اپنے قوال سے کبھی نہ پھرُونگا چاہے اِس سے میری زندگی، میرے خاندان اَور میرے راج کا خاتمہ ہی کیوں نہ ہو جائے۔ شاید برھما نے رام کی تقدیر میں بن باس ہی لکھّا ہو ۔ شاید اِسی حیلہ<noinclude>[[Category:urdu]]</noinclude> n83s5thd8e0py6ophiuh34lm3mdaz26